Home » پوھوزانت (page 39)

پوھوزانت

August, 2018

  • 16 August

    آل انڈیا بلوچ کانفرنس ۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمدمری

    دوسرے دن (28دسمبر)کی کارروائی ہمیں کوئی تکڑا حوالہ نہ مل سکا جس کی رُو سے ہم یہ کہہ سکیں کہ اُس روز جلسے میں کیا کیاتقریریں ہوئیں یا یہ تقریریں کس کس نے کی تھیں۔ نہ ہمیںیہ معلوم ہوسکا کہ اُس روز کس کس کے پیغامات پڑھے گئے اور اُن پیغامات میں کیا پیغام دیے گئے۔اسی طرح ہمیں اُس روز ...

  • 16 August

    فکرِ لطیف ۔۔۔ ڈاکٹر فہمیدہ سلطان

    سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی فکر و فلسفے کو سمجھنے کے لئے ہمیں ایک نیا شعور اور نئی بصیرت درکار ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج میں نے ان کے ایک بیت کا انتخاب کیا ہے جو ہے: کوڑوتوں کفر سیں، کافر مَ کو ٹھائے ہندوہڈ نہ آہیں، جَنیوتوں نہ جُگائے تلک تنیں کھے لائے، ...

  • 16 August

    مزدور عورت  ۔۔۔ کروپسکایا /شاہ محمد

    عورت ورکنگ کلاس کی ایک ممبر کے بطور آئیے ہم محنت کرنے والی عورت کے حالات کا مطالعہ کریں۔ ہم کسان عورت سے شروع کرتے ہیں ۔ اُسے کھیت کے سارے بھاری کاموں سے نمٹنا پڑتا ہے ، رات دن بغیر کسی توقف کے کٹائی کے زمانے میں بھی اور ہل چلانے کے وقت بھی وہ مرد کے ساتھ ساتھ ...

  • 16 August

    انجیلا ڈیوس (خود نوشت) ۔۔۔ انجیلا ڈیوس/سید سبطِ حسن

    نقلی بالوں کے گچھے سہمے ہوئے خرگوش کی طرح میرے ہاتھوں میں کانپ رہے تھے۔ میں ہیلن کے ساتھ اکیلی تھی، پولیس سے روپوش اور اُس شخص کی موت سے مغموم ۔۔۔جس کو میں چاہتی تھی۔ دو ہی دن پہلے مجھ کو عدالت کے کمرے میں ہونے والے بلوے اور اپنی دوست جوناتھن ؔ جیکسن کی ہلاکت کی خبر ملی ...

  • 16 August

    ڈی کلاس کلب  کا ممبر’’ جانان‘‘    ۔۔۔ شہیم کاکڑ / محمدحسین ہنرمل

    سائیں کمال خان شیرانی نے جب سیاست میں شخصیت پرستی اور زربردستی جیسی برائیوں کو بڑھتے دیکھاتو ڈی کلاس کلب کے نام سے کچھ نظریاتی لوگوں کی ایک غیر رسمی انجمن قائم کرلی۔اس انجمن کے افراد کے قومی افکار کی سچائی اور اخلاص سائیں مرحوم کے ذہنی کرب کو کچھ نہ کچھ اطمینان دلادیتااوروہ اپنے درمیان مختلف سیاسی مسائل کو ...

July, 2018

  • 8 July

    مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔ طارق محمود مرزا۔ آسٹریلیا

    ہم عہدِ یوسفی میں جی رہے ہیں۔یوسفی صاحب کے بارے میں یہ بات انشاء جی نے آج سے تقریباََ نصف صدی قبل کہی تھی ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم اس عہد کا حصہ ہیں ۔یوسفی صاحب اُردو ادب کا انتہائی روشن مینار ہیں ۔ اس مینار کی سنہری کرنیں پچھلے ستر برس سے برّ صغیر پاک و ہند کو منوّرکر ...

  • 8 July

    مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔ شاہ محمد مری

    گفتگو کے دوران جب یوسفی اچانک خاموش ہو جائیں تو سمجھ جائیے کہ ایک چٹپٹے جملے کی آمد آمد ہے ۔ اوراس بات کی ضمانت میں دیتا ہوں کہ آنے والا فقرہ دل آزار قطعاً نہ ہو گا ۔ہاں، البتہ مشرقی ، جنوبی ، اور شمال مغربی اخلاقیات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ یوسفی کی محفل صرف ...

  • 8 July

    رسول بخش پلیجوِ  ۔۔۔۔ محمد رفیق مغیری 

    سندھ کے عظیم سپوت ایک عالمی سطح کے دانشور، ادیب رائیٹر ، محقق ، انقلابی قوم پرست رہنما اور سندھی غریب کا قانونی کیس لڑنے والا قانون دان ،مزدور رہنما، ہر آمر کے سامنے چٹان کے مانند ثابت قدم رہنے والا مزاحمتی کردار رسول بخش پلیجو7جون کو پورے سندھ اور ملک کو سوگوار چھوڑ کے راہی عدم ہوگیا۔ اس نے ...

  • 8 July

    جور، ترنپ ترنپی آ ۔۔۔ شاہ محمد مری

    (زہر ، قطرہ قطرہ) ڈاکٹر امیر الدین (16اکتوبر 1936۔۔14جولائی 2002) میں نے جب ’’ عشاق کے قافلے‘‘ کے عنوان کے تحت،نسلِ آدم کی فلاح کے کاروانِ جہد میں شامل اپنے اکابرین اور دوستوں کی سوانح لکھنی شروع کی تھی توذہن میں امیر الدین کا نام سب سے آخر میں رکھا تھا۔ اس خیال سے کہ پہلے عمر رسیدہ احباب کا ...

  • 8 July

    لینن کا بچپن  ۔۔۔ جاوید اختر 

    وولودیا نے گھر آ کر دل پر پتھر باندھ کریہ پریشان کن اور دل دہلا دینے والی خبر اپنی والدہ کو سنائی۔اس زمانے میں سمبرسک میں کوئی ریل کی سہولت نہیں تھی۔لہذا وہ یہ خبر سن کر گھر کو بچوں کے حوالے کر کے گھوڑے پرپیٹرسبرگ روانہ ہوگئی۔وہاں اس نے بڑی مشکل سے اپنے بچوں سے پیٹر اور پال قلعے ...