نظم

اٹھی ہے مہرنگ بلوچ
لے کر اک طوفان
پیچھےلاکھوں لوگ
جاگ رہے ہیں عوام

نکلی ہے مہرنگ
واپس لانے
اپنے گمشدہ لوگ
پیچھے لاکھوں لوگ
جاگ رہے ہیں عوام

لائی ہے مہرنگ
ہم سب کے لیے پیغام
خوف نہ کھاو بندوقوں سے
پکا کرو ایمان
جاگ رہے ہیں عوام

راجی مچی کا جلسہ کرنے
گوادر آئی مہرنگ
سامنے لاکھوں لوگ
تم نے وہاں بنادیا
جنگ کا ایک میدان
اب نہ ہمکو ڈرا سکو گے
تم بزدل شیطان
مہرنگ نہیں ہے ایک اکیلی
ہر گھر میں مہرنگ
ساتھ میں لاکھوں لوگ
جاگ رہے ہیں عوام

تم نےگولی بندوقوں سے
پہلے کھویا
مشرقی پاکستان
ہوش کرو اب کھونے چلے ہو
صوبہ بلوچستان
آدھا پاکستان
تمہارے سامبےجم گیے ہیں
پھر سے لاکھوں لوگ
جاگ رہیے ہیں عوام

نکل چکی ہے تم سے لینے
اپنے حق اور
اپنے گمشدہ لوگ
لیڈر مہرنگ بلوچ
پیچھے لاکھوں لوگ
ہم سب ہیں مہرنگ
جاگ رہے ہیں عوام

لالچ دینے اب تم لالے
پیسوں کا بھنڈار
ان پر ہے پھٹکار
جاگ رہے عوام

اٹھی ہے مہرنگ
لیڈر ہے مہرنگ
پیجھے لاکھوں لوگ
ہم سب بنے مہرنگ
جاگ گئے ہیں لوگ
جاگ گئے ہیں لوگ

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*