ہر کسی کے لیے

میں تمہیں یوں ایک دم سے نہیں بتا سکتا
مجھے تم سے کیا کہنا چاہئے ،
دوست ، مجھے معاف کرنا، تم جان جاو گے
اگرچہ تم میری باتیں نہیں سنتے
ایسا نہیں ہوا کہ میں سو گیا یا روتا رہا ہوں
اور یہ کہ میں تمھارے ساتھ رہا تمھیں دیکھے بنا بھی
ایک طویل عرصے کے لئے
اور میں اپنے اختتام تک وہیں رہوں گا۔
میں سمجھتا ہوں
بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں
” پابلو کیا کر رہا ہے؟”
مگر میں یہیں ہوں.
اگر تم اس گلی میں مجھے تلاش کرو گے
تویہاں میرے وائلن کے ساتھ پاو گے
جو نغمے میں ڈھل جانے کو بےتاب ہے
اور مر جانے کو تیار ہے۔
یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہے
نہ ان کے کے لئے ،
نہ ہی تمھارے لئے ،
اور اگر تم بارش کو دھیان سے سنو ،
تو معلوم ہو گا
میں واپس آیا اور ٹھہر گیا تھا ۔
اور تم یہ بھی جان جاو گے
کب مجھے چلے جانا ہوگا ۔
اگر میرے الفاظ نہ سنے گئے
تو بدگماں نہ ہونا کہ وہ میں ہی تھا
کوئی سکوت ایسا نہیں
جو کبھی ختم نہ ہو۔
جب وہ لمحہ آجائے تو میرا انتظار کرنا ،
اور سب کو بتادینا
میں آرہا ہوں ،
گلی میں،
اپنے وائلن کے ساتھ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*