عوامی ادبی سنگت کراچی

عوامی ادبی سنگت کراچی کے آٹھویں اجلاس کی روداد۔
عوامی ادبی سنگت کراچی کا آٹھواں اجلاس ، ہفتہ چار مئی 2024 میں ہوا۔
اس اجلاس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت کی :
ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر ارشد رضوی، جناب جاوید صبا، جناب توقیر چغتاءی، جناب شاہ زمان بھنگر اجلاس میں دو نئے ممبران صادق مری اور ماخام خٹک نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کا ایجنڈا ارشد رضوی کی کہانی ، ماخام خٹک کے پشتو سے اردو میں ترجمہ کیے ہوے ٹپوں اور صادق مری کی نئی غزلوں پر مشتمل تھا۔
سب سے پہلے ماخام خٹک نے ٹپوں کی صنف اور اپنے تراجم کے بارے میں بات کرتے ہوے ٹپے سنائے۔اس کے بعد صادق مری نے اپنی دو غزلیں سنائیں ، جاوید صبا نے اپنی نئی غزل ، توقیر چغتائی نے اپنی نظم ، شاہ زمان بھنگر نے بھی اپنی تازہ غزل پیش کی ۔فاطمہ حسن نے نظم سنائی ، آخرمیں ارشد رضوی کی کہانی بہت اشتیاق سے سنی گئ۔ تخلیقات منسلک ہیں۔
اجلاس میں یہ طے پایا کہ اگلا اجلاس ہفتہ یکم جون کو شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔۔جس میں انجلاءہمیش اپنی نظم سنایئں گی ، جاوید صبا اورسویڈ ن سے آئی ہوئی افسانہ نگار حنا خراسانی سے ان کی کہانی سنی جائے گی۔
وینیو کا جلد ہی بتادیا جاے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*