4 مارچ 2024 کہ راڑہ شم میں سنگت ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد ہوا۔ نشست کا احتمام سنگت شاہنواز بزدار اور سنگت انجینئر فاروق بزدار کی کاوشوں سے ہوا اور نشست کی سربراہی سنگت ڈاکٹر اللہ بخش بزدار نے کی۔ مزید سنگت جاوید بزدار (اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف کلچر بلوچستان)، سنگت محمد جان بزدار، سنگت اقبال بزدار اور سنگت نجیب بزدار نے نشست میں حصہ لیا.
چونکہ یہ ہماری اولین نشست تھی چنانچہ نشست ایک مخصوص جگہ اور وقت کے تعین سے قاصر رہی. لیکن انشاءاللہ مستقبل میں مقام و وقت کا بھر پور خیال رکھا جائے گا.
نشست کا آغاز سنگت شاہنواز بزدار نے سنگت اکیڈمی آف سائنسز کے ادبی نشستوں اور کا تعارف کر کے کیا۔اس کے بعد سنگت ڈاکٹر اللہ بخش بزدار نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی خاص کر تعلیمِ نسواں کا فقدان زیر بحث رہا.
ساتھ ہی ساتھ کتاب کی اہمیت پر بات چھڑ گئی. افسوس کا اظہار ہوا کہ کتابی رجحان ہمارے علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ ایک المیہ ہے.
لیکن کوششوں اور کاوشوں سے تعلیمی قحط پر قابو پایا جا سکتا ہے. اس کی چند مثالیں سنگت سر جاوید بزدار نے دیں کہ کس طرح قربانیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
بحث کی لڑی مزید آگے بڑھی اور کتاب کی گود، کتاب کی ماں لائبریری کا ذکر ہوا، یعنی کتاب کے فقدان کا حل لائبریری ہے اور لائبریری ہی وہ مقام ہے جہاں انسان کتاب سے دوستی لگا کر سوچ کی وسعتوں اور روشنیوں کو فروغ دے سکتا ہے.
لیکن افسوس اس بات کا ہوا کہ آس پاس 300 کلومیٹر کے ایریا میں کوئی لائبریری ہی نہیں موجود.
مطلب نوجوانوں کو کتابی شعور دینے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور اسی سے ہی تعلیمی فقدان پر قابو پایا جا سکتا ہے.
سنگت ادبی نشست اس مسئلے کی راہ ہموار کرتا ہے.
پھر نشست اپنی اختتامی لمحات کی طرف آن پہنچا.
ہر مہینے سنگت ڈاکٹر اللہ بخش بزدار کی سربراہی میں ادبی نشست کا باقاعدگی سے احتمام کا عہد کیاگیا، علاقے کے دوسرے با شعور نوجوانوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت پر غور ہوا.
موجودہ دوست آئندہ علمی و ادبی نشستوں کی دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے اور مزید دوستوں کو مدعو کریں گے. اس کے لیے ایک وٹس اپ گروپ بنا کر مزید اس کام میں آسانی اور کوشش کی جائے گی.
نشست میں دوستوں کی ریفریشمنٹ کے لئے چائے اور گرما گرم چپس کا بھی احتمام ہوا.
برحال نشست کا خوبصورت اختتام دوستوں میں کتابوں کی تقسیم سے ہوا.
سنگت شاہ نواز بزدار اور انجینئر فاروق بزدار نے نشست کے دوستوں کو ایک ایک کتاب وقف کی اور سنگت ڈاکٹر اللہ بخش بزدار نے سب دوستوں میں کتابیں تقسیم کیں۔ سب دوست اس بات کا پابند ٹھہرے کہ اگلے نشست تک کم از کم ایک کتاب پڑھیں گے اور اس کی review اگلی نشست میں پیش کریں گے.
اس طرح کتابوں کی خوبصورت تقسیم کے ساتھ ہی نشست کا اختتام ہوا.

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے