روح پر گرے نمکین پانی کا قطرہ
کیسے صاف ہو
اسے پتہ نہیں
دکھ کی یہ کون سی صورت ہے
وہ تو اپنے نوزائیدہ کی طرف دیکھ کر
اس کی سانسوں کے لیے
خوشگوار شکر کے
اشکوں میں تھا
جب کہیں دور کے
جنگی ہوائی اڈے سے
ایک جہاز اڑا
اور غزہ کے انکیوبیٹر میں
کئی سانسیں
کم ہو گئیں !
[sharethis-inline-buttons]