میں عورتوں کے اس قبیلے سے ہوں
جو محبت کے نام پر
ٹو ٹ کر
بکھر جاتی ہیں
اور
ذہنی مریض کا سرٹیفیکیٹ لے کر
پاگل خانے کی دیواروں کی
پرانی اینٹوں کو
اپنے ناخنوں سے کھرچتے
مکمل ہو جاتی ہیں
مگر
اپنے سایہ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتیں
[sharethis-inline-buttons]