اعزاز

کامریڈ لینن کو اکثر اور بہت
سارا اعزاز دیا جاتا رہا۔
مجسمے ہیں،شہر ہیں اُس کے نام پر،
اور بچے۔
تقریریں کئی زبانوں میں
جلسے اور جلوس
شنگھائی سے لے کر شکاگو تک
لینن کے اعزاز میں۔
مگر کچھ یوں اسے اعزاز بخشی
کُویان بولک کے قالین بافوں نے
یہ جنوبی ترکستان میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔

ہر شام وہاں بیس قالین باف
بخار سے کانپتے ہوئے اٹھ جاتے ہیںا پنی فرسودہ بے ڈھنگے تکلے سے
بخار عام ہے:
ریلوے سٹیشن
مچھروں کے بھنبھنانے سے بھرا ہوا، ایک دبیز بادل
جو کہ اونٹوں کے پرانے قبرستان کے پیچھے جوہڑوں سے اُمڈ آتا ہے
مگر ریل گاڑی جو کہ
ہر دو ہفتے بعد لاتی ہے پانی اور دھواں ، لاتی ہے
یہ خبر بھی ایک دن
کہ لینن کو اعزاز بخشنے کا دن قریب آرہا ہے
اور کُویان بولک کے لوگ
قالین بُننے والے، غریب لوگ
فیصلہ کرتے ہیں کہ اُن کے گائوں میں بھی
کامریڈ لینن کا پلاسٹر کا مجسمہ نصب کیا جائے۔
پھر، جونہی مجسمہ کے لیے چندہ ہوجاتا ہے
وہ سب کھڑے ہوتے ہیں

بخارسے کانپتے ہوئے
اور
پیش کرتے ہیں خون پسینے کی مشقت سے کمائے ہوئے سکّے
پیش کرتے ہیں اپنے کانپتے ہاتھوں سے۔
اور سرخ رنگت والا شخص گامالیف
اختیاط سے گنتا ہے اور باریکی سے مشاہدہ کرتا ہے
کہ کس قدر تیار ہیں وہ لینن کو اعزاز بخشنے
مگر وہ اُن کے لرزتے ہاتھ بھی دیکھتا ہے
اور وہ اچانک تجویز دیتا ہے
کہ مجسمے کے لئے جمع شدہ پیسہ پٹرولیم خریدنے پر استعمال کیا جائے
جسے اونٹوں کے قبرستان کے پیچھے جوہڑ میں انڈیلا جائے
جہاں مچھر پلتے ہیں جو
بخار کے جراثیم لےے پھرتے ہیں۔
اور اس طرح کُویان بولک کے بخار کے خلاف لڑ کر
مرحوم کو تعظیم دی جائے۔

انہوں نے ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کرلیا
جشن کے دن انہوں نے اٹھالےں
اپنی پچکی ہوئی بالٹیاں کالے پٹرولیم کے ساتھ
ایک کے پیچھے دوسرا
اور ڈال دیا اُنہیں جوہڑ پر
یوں انہوں نے لینن کو اعزاز دے کر اپنی مدد کی اور،
اُسے بہتر انداز میں پہچان لیا ۔

ہم نے سنا کہ کس طرح کُویان بولک کے لوگوں نے
لینن کو تعظیم پیش کی،
جب شام کو
پٹرولیم خریدا گیا اور جوہڑ پر ڈالا گیا
تو ایک شخص میٹنگ میں سے کھڑا ہوگیا
اور مطالبہ کیا
کہ ریلوے سٹیشن پر ایک بورڈنصب کیا جائے
جس میں یہ واقعات درج ہوں اور
اُن کے تبدیل کردہ منصوبے کی تفصیلات بھی
کہ لینن کے لئے مجسمہ کا تبادلہ کیا گیا
بخار مارنے والے تیل کے ایک ڈرم سے
اور یہ سب کچھ انہوں نے لینن کو اعزاز بخشنے کے لیے کیا
چنانچہ انہوں نے ایسا کیا
اور بورڈ نصب کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*