ہم دونوں محبت کی اونچائی پہ
کچھ تو تم بھی سمجھتے ہو
کچھ میں بھی
ہم دونوں اپنے اپنے ٹاسک پہ
یاتم شائد میرے جھوٹ کو سچ سمجھتے ہو
جیسے میں کسی جھوٹ کو سچ سمجھی تھی
جب کسی ایک وجود کی بوند دوسرے وجود کی بوند سے ملتی ہے
تب کیسے معلوم ہو کس من میں کیا کھوٹ ہے
یا پھر یوں کہو کہ میں بھی جھوٹ تم بھی جھوٹ وہ بھی جھوٹ
تم نے مجھ سے کیا کہا میں نے تم سے کیا عہد و پیمان کیے
جان من اس سب کی کوئی حقیقت نہیں
کچھ تو تم بھی سمجھتے ہو
کچھ میں بھی
اور ہم دونوں
محبت نام کے ٹاسک کی گراوٹ پہ
[sharethis-inline-buttons]