زمین کانپنے لگی ہے
آسمان لرزنے لگا ہے
دیواروں میں دڑاریں پڑ چکی ہیں
ہوائیں در پیٹتے ہوئے پیغام دے گئی ہیں
چھت سب سے پہلے گرے گی
سورج مغرب سے نکلنے کی تیاری میں ہے
کل تمہیں سبزہ سرخ دکھائی دے گا
گھر نئی بہار میں سوکھے پتوں کی طرح چھناکے سے ڈھ جائیں گے
بلکتے بچوں کے آنسو دل چیر دیں گے
ملبے کی ڈھیر پر بیٹھی بے سہارا عورتیں تمہاری مردانگی کا بھرم توڑ دیں گی
کچھ نہیں بچے گا
ماسوائے دور دراز کسی سفید محل میں گونجتے اس قہقہے کے
جو تمہاری سسکیوں کا بھر پور جواب ہوگا
(خواب ناک ترکی کے نام )
[sharethis-inline-buttons]