سنگت اکرم شاہ

بلوچستان میں روشن فکری ، سامراج دشمنی، اور طبقاتی و قومی برابری کے ان تھک اور محنتی کارکن و راہنما جناب اکرم شاہ کا انتقال ہوگیا۔ شاہ رگ بلوچستان کا یہ بیٹا اپنی طالب علمی کے زمانے ہی میں پراگریسو سیاست کرنے لگا ۔ سوشلسٹ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بانی سیکریٹری جنرل اور راقم الحروف اُس کا جوائنٹ سیکریٹری تھا۔ وہ قوموں کی برابری اور حقِ خود اختیاری کا علمبردار رہا۔ وہ مزدوروں کسانوں کی طبقاتی سیاست کرتا تھا۔ اس نے ہمیشہ عورتوں کی نجات کے لیے جدوجہد کی۔اس نے بہت ہی متحرک سیاسی زندگی گزاری۔ وہ سی آر اسلم اور عبدالرحیم مندوخیل کے قریبی شاگردوں میں سے تھا۔ ایک عوامی رہنما کے بطور وہ خطے کا خیر خواہ رہا۔
سنگت اکرم شاہ کی موت عوام دوستوں کے قافلے کو پتلا کر گئی اور مجھے ایک ذاتی دوست اور سنگت سے محروم کر گئی۔ اکرم شاہ کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
ایڈیٹر

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*