سوال

 

میرے وطن کے غریب لوگو

کبھی تو پوچھو یہ رھبروں سے

اگرتمہارے تمام نعرے

تمام وعدے تمام دعوے

درست ھیں تو

وطن میں برپایہ ایک دوجے سے

نفرتوں کی یہ جنگ کیا ھے

یہ بھوک کیا ھے

یہ ننگ کیا ھے

یہی جراٸم معاشرے میں جو ھو رھے ھیں

انہیں میسرپناہ کس کی؟

یہی محافظ جو رھزنوں سی کمال خوبی سے لوٹتے ھیں

یہی ھیں منصف جولےکےپیسے

بشکل جنس دکان انصاف بیچتے ھیں

توایساکیوں ھے

نظام تعلیم جوھےراٸج

ھم اس میں بچے پڑھاٸیں کیسے؟

جدید علم وفنون ان کو سکھاٸیں کیسے؟

بنام جمہورسوتمہارا

یہ آمرانہ مزاج کیوں ھے؟

سبھی وساٸل پہ غاصبانہ

تمہاراقبضہ درست ھے تو

یہ دھوپ چھاٶں ھوافلک بھی

تمہارے قبضے میں کیوں نہیں ھیں؟

انہی کے بھاٸی انہی کےوالدانہی کےدادانے ھم پہ کی ھے

یونہی حکومت اورآج بھی ھے

کبھی توان سےجواب مانگو

حساب مانگو

میرےوطن کے غریب لوگو

کبھی تو سوچو

کبھی تو پوچھو یہ رھبروں سے

کہ ایسا کیوں ھے

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*