نیا سال مبارک

 

آج،

سوویت یونین کے نہ ہونے سے،

بہت سے "پُرانے” انقلابی،

ڈانواں ڈول پھرتے ہیں،

وہ جنہوں نے ساری عمر،

انقلاب اور مارکس،لینن کی باتیں کی تھیں،

اور لائبیریروں میں انقلابی ،سُرخ کتابیں بھر رکھی تھیں،

اب شرمائے پھرتے ہیں،

بلکہ پستی کے اندھیرے میں ڈوب رہے ہیں،

بس خودکشی کرنے کی غیرت نہیں،

لیکن میں،

میں،

میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں،

مجھے پہلے سے زیادہ علم ہے،

کہ انقلاب،

صرف روس ، چین ، کا معاملہ نہیں،

ہر خطے کے عوام کا

اپنا اپنا معاملہ ہے،

استحصال اور ذلت سے نجات کے لیے،

آزادی ِ فکر و دانش کے لیے،

تہذیب و تمدن کی ترقی کے لیے،

بس یہی ایک واحد راستہ ہے

انقلاب،

عوام کا اپنا انقلاب۔

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*