کراچی کی ایک دوپہر کا عکس

 

 

برگد کے بوڑھے اور تھکے ہوئے

درخت کے سائے میں

وکٹوریہ گاڑی میں بندھے

گھوڑے کے مُنہ پر توہنی چڑھی ہوئی ہے ۔

کوچو ان وکٹوریہ میں سو رہا ہے

درخت کے پاس بھوکا ہیرو ئنی

اخبار میں لپٹی ہوئی روٹی اور کباب

چھن جانے کے ڈر سے

جلدی جلدی نگل رہا ہے

اس کے برابر میں

ایک بیمار زخمی کُتا

زبان نکالے ہانپ رہاہے ۔

وہیں کھڑا ہوا

میلے پھٹے کپڑوں میں

ننگے پاﺅں والا ایک بچہ

مکھیوں بھری قلفی چاٹ رہا ہے

اور وہاں سے گذرنے والی

موٹر گاڑیوں کو لعنت دکھا رہا ہے۔

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*