ہم

 

 

ہم محنت کش جگ والوں سے جب اپنا حصہ مانگیں گے

اک کھیت نہیں، اک دیس نہیں ہم ساری دنیا مانگیں گے

 

یاں ساگر ساگر موتی ہیں یاں پربت پربت ہیرے ہیں

یہ سارا مال ہمارا ہے، ہم سارا خزانہ مانگیں گے

 

جو خون بہا جو باغ اجڑے،جو گیت دلوں میں قتل ہوئے

ہر قطرے کا ہر غنچے کا، ہر گیت کابدلہ مانگیں گے

 

جب صف سیدھی ہو جائے گی، جب سب جھگڑے مٹ جائیں گے

ہم ہر اک دیس کے جھنڈے پر ایک لال ستارہ مانگیں گے

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*