بلوچ کے من میں فکر مست کا ایک نورانی سا خاکہ موجود ہوتا ہے ۔مست کا تذکرہ ہو تو محفل میں موجود لوگوں کے باڈی لینگوئیج تشنج سے آزاد ہوجاتے ہیں ، ان کے چہروں پر سے شکنیں رفع ہو جاتی ہے، اُن کی آنکھوں پہ ایک نرمگین چمک نمودار ہوتی ہے۔ زیربحث موضوع خواہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو مگر لہجے ایک پل کے لیے ہی سہی سافٹ ضرور ہوجاتے ہیں۔
[sharethis-inline-buttons]