جو تم سے میرا رشتہ ہے

تعلق
منجمد، برفیلی
تنہائی کی شاموں میں
انگیٹھی تاپنے
کاسا
کوئی احساس ہے
بے ساختہ سی
بے سبب اک مسکراہٹ ہے
لہو میں تیرتی
وہ روشنی
جیسے
عریضوں کے دیئے
موجوں میں
اجالے شگن رکھیں
وہ آہٹ ہے
جو سناٹوں میں
سوچوں کے
کسی کے ساتھ جیسی
ساتھ رہتی ہے
تعلق اک کسی گہری اداسی
اور
بے پایاں مسرت کا
وہ رشتہ ہے
جو تم سے
میرا رشتہ ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*