اگردنیا میں ایک ہزار مرد تمہاری محبت میں مبتلا ہیں تو رسول حمزہ بھی ان میں سے ایک ہوگا!
اگر ایک سو مرد تم سے محبت کرتے ہیں تو ان میں رسول کو بھی شامل کرلو!
اگر دس مرد تم سے محبت کرتے ہیں، تو ان دس میں رسول حمزہ ضرورشامل ہوگا!
اوراگر پوری دنیا میں صرف ایک مرد تم سےمحبت کرتا ہے،
تو وہ رسول حمزہ کے سوا کون ہوسکتا ہے!
اور اگر تم تنہا اور اداس ہو اورکوئی مرد تمھاری محبت میں مبتلا نہیں ،تو
سمجھ لینا کہ کہیں بلند پہاڑوں میں رسول حمزہ توف مر چکا ہے !