جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو

 

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں جانا چاہیے
واپس
آخری دروازہ بند ہونے سے پہلے

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں پھرنا چاہیے
بے قرار
ایک خوبصورت راہداری میں
جب تک وہ ویران نہ ہوجائے

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں جدا کرنا چاہیے
خون آلود پاﺅں سے
ایک پورا سفر

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں معلوم کرنی چاہیے
پھولوں کے ایک دستے کی قیمت
یا دن ، تاریخ اور وقت

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*