سیاسی لغت

ہم جیسے ملکوں میں
اضافہ صرف غربت اور
آبادی میں ہوتا ہے
تعلیم بالغاں کا سبق پڑھ کر
کچھ الفاظ سیکھ جاتے ہیں
ح سے حکومت
ظ سے ظلم
اور ط سے طاقت
یہ حکومت ،ظلم اور طاقت
کی تکون، گرتی پڑتی
ع سے عوام کے ذریعہ
ڈوبتی اُبھرتی رہتی ہے۔
عوام کو سبق پڑھانے والے
ص سے صبر کہتے ہیں
ج سے جلسوں کی رونق
بڑھانے کے لیے کندھے پر
بٹھا لیتے ہیں اور کہتے ہیں
کہو زندہ باد ،کہو مردہ باد
ع سے عوام
ر سے روٹی
مانگتے تھکتے نہیں
جو انہیں نیا سبق
غ سے غدار سیکھایا جاتا ہے ۔
روٹی پھر بھی نہیں ملتی
پھر اچانک تکون کی جگہ
دائرہ نمودار ہوتا ہے ۔
وہ سکھاتا ہے
قحط کی صورت ہیں
حرام بھی حلال ہوتا ہے ۔
جو ملے اُسے قوم کا مستقبل
سمجھ کر قبول کر لو
کسی دن کیا رات میں بھی
اپنے مقدر کو مت کوسو
یہ دائرہ ہی تمہارا مقدر ہے۔
دائرے میں چکر لگاتے لگاتے
ع سے عوام غائب
آنگن میں
کون راج کرتا ہے ۔
ش سے شیطان
لاحول ولا قوت !

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*