14فروری 2021میں سنگت سی سی کا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے صبح منعقد ہوا۔ صدارت جاوید اختر نے کی اور بیرم غوری ، شاہ محمد مری ، عطااللہ بزنجو ، وحید زہیر ، عابدہ رحمن ، نجیب سائر اور عابد میر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل ایجنڈہ زیر بحث آیا:
1۔سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی فیکلیز( ادب، ثقافت ، اور فن ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ، پوہ زانت ، ایجوکیشن اور دیگر )کی موجودہ صورتِ حال ، انہیں فعال بنانا اور بہتری لانا وغیرہ۔
2 ۔سنگت ارکان میں فکری ونظریاتی ہم آہنگی
3۔ قرار داد کمیٹی کی کارکردگی
4۔ ڈپٹی ڈین کا انتخاب
5۔ دیگر امور
ایجنڈے پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے جاوید اختر نے فیکلٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کے باقاعدہ اجلاس نہ ہونے اور اب تک اپنی اپنی آلٹرنیٹوپیپلز پالیسی مرتب نہ کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ باقی ارکان نے بھی اس بحث میں بھر پور حصہ لیا اور اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں ۔ مشترکہ طور پر یہ طے ہوا کہ پوہ زانت فیکلٹی ادب، ثقافت اور آرٹ فیکلٹی ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز فیکلٹی اور ایجوکیشن فیکلٹی کے باقاعدہ اجلاس بلا کر انہیں فعال اور بہتر کیا جائے گا ۔
ایجنڈے کے دوسرے پوائنٹ پر بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہر سنٹرل کمیٹی کے ممبر کے لیے سنگت مطبوعات کا مطالعہ لازمی ہوگا۔
ایجنڈے کے تیسرے پوائنٹ پر بحث ومباحثہ کے بعد قرار داد کمیٹی کو تحلیل کر کے قرار دادوں کی ذمہ داری پوہ زانت فیکلٹی کو سونپی گئی ۔
ڈپٹی ڈین وحید زہیر کو منتخب کیا گیا۔ جو ادب ، ثقافت اور آرٹ فیکلٹی کے چئر پرسن کے طور پر پہلے سے کام کر رہا تھا ۔ لہذا اس نے پہلے والی ذمہ داری چھوڑ کر ڈپٹی ڈین کی ذمہ داری سنبھالنے پہ رضا مندی کا اظہار کیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خالی عہدے پر بعدمیں کسی اور کا انتخاب کیا جائے گا۔ تاکہ ادب، ثقافت اور فن کی فیکلٹی اپنا کام خوش اسلوبی سے سر انجام دے سکے ۔
یہ بھی طے ہوا کہ ڈین اور ڈپٹی ڈین باہمی مشاورت سے سے فیکلٹیز کی بہتری اور فعالی کے لیے لائحہِ عمل مرتب کریں گے ۔ اور ہر فکلیٹی کے چیئرپرسن کو اجلاس طلب کرنے اور اپنی اپنی پالیسی مرتب کرنے کی سفارش کریں گے ۔
ایجنڈے پر بھر پور بحث اور اہم فیصلوں کے بعد سی سی کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔