ریاستِ مدینہ ؟؟؟

 

شدید سردی میں کتنے لاشے برائے تدفین منتظر ہیں
حضورِ والا ! مَحَل کی گرماہٹوں سے نکلیں
چلو تحفظ نہیں، دلاسا تو دینے جائیں
وہ بیٹیاں، بہنیں اور مائیں
شدید صدمے سے منجمد ہیں،
وہ منجمد ہیں، جنابِ عالی !
(نہ ہاتھ میں تیر و تیغ کوئی، نہ لب پہ گالی)
حضورِ والا ! انہیں دلاسا تو دینے جائیں
کسی کے کاندھے پہ ہاتھ رکھیں، کسی کی آنکھوں سے اشک پونچھیں
انہیں بتائیں
کہ شاہ زندہ ہے اور ریاست مَری نہیں ہے
(کہ جلد قاتل بھی پکڑے جائیں گے اور انصاف بھی ملے گا)
وزیرِ اعظم ہیں آپ اُن کے
جناب ہیں مائی باپ اُن کے

اگر یہ ممکن نہیں تو صاحب !
انہیں اجازت ملے کہ کتبوں پہ اتنا لکھ دیں:
“یہ مُلکِ بےحس کا ایک شہری تھا
اس کی قاتل بھی بے حسی ہے”

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*