پانچ سالہ ملکی منصوبہ بندی

 

ہمیں شہدا ءکے لیے ترانے
لکھنے کے لیے مشق کرنی چاہیے۔
ہمیں نوحوں اور تعزیت کے
نئے الفاظ تحریر کرنے کے لیے لغت تراشنی پڑے گی
موت کا بگل بجانے والے کارندوں کی شناخت کے لئے
اشتہار تقسیم کرنی پڑیں گی
ہمیں لٹھے کے سفید تھانوں کے بھاوءبڑھانے پڑیں گے
ہمیں آسمان چھو تی عمارتوں کی تعمیر کے بجائے
زمین کو اندر تک کھود کر جگہ بنانے
کا ٹھیکا دے دیا گیا ہے
ہمیں اسپتالوں میں وارڈوں کے بجائے مردہ خانوں کے لیے جگہہ مختص کر دینی چاہیے
ہمیں ایمبیولنس کی جگہہ
میت گاڑیوں کی تعداد بڑھانی چاہیے
ہمیں ماوؑں کے بین سیکھ کر دھنیں تحریر کرنی آنی چاہیے
قدرتی ٓافات کی جگہہ
قتل گاہوں گولیوں اور دھماکوں سے بچاوؑ کے اسباق تحریر کرنے چاہیے
ہمارے بچوں کو زندگی کے نہیں
جبر کے زرخیز ایجنڈ ے پڑھنے آنے چاہیے

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*