نظم

 

تم جانتی ہو کہ
دنیا کے سب سے قدیم زرتشت مذہب میں بھی ہمارے ملنے کی کڑیاں موجود ہیں
علم نجوم کے ماہر آج بھی
ہمارے ملن کے دن کو اس کائنات کا
عظیم ترین دن گردانتے ہیں،
جس دن یونیورسٹی کے
کوریڈور میں
تم میرا ہاتھ تھام کر چلو گی
اُس دن
ناسا کے ہیڈ آفس کے سیٹلائٹ فون پر یہ پیغام گونجے گا

مشن کمپلیٹیڈ !!

نظامِ شمسی میں دو گمشدہ ستاروں نے ایک دوسرے کو پا لیا ہے.
اوور اینڈ آوٹ

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*