آدھی موت
آدھی خوشیاں
آدھے غم
ادھورے پل
تشنہ لمحے
آدھی نیند
نا آسودہ خواب
تشنہ ملن
ادھوری جدائیاں
تقسیم کا عمل
ضرب کے عمل سے زیادہ
تکلیف دہ ہوتا ہگ
ترازو کا پلڑا 60/ ڈگری پر اٹکا
ادھورے لمحوں کی صلیب پہ
لرزتا رہتا ہے
ہماری قبریں
تازہ پانی کے چھڑکاؤ سے
مہک اٹھتی ہیں
اور ہم ادھورے جسم
ادھوری موت
نئ ادھوری زندگی
جینے کے منتظر
تنویم میں لمحے کاٹتے
ادھوری نیند سوجاتے ہیں
یہ ابد کے دھوکے
60/ ڈگری پر لرزتے
مصلوب ہوجاتے ہیں
ابد جو کہیں نہیں ہے
[sharethis-inline-buttons]