حکومت نے اعلان کیا
کہ خطرناک باتوں کا پرچار کرنے والی کتابیں
سر عام جلا دی جائیں
کتابیں گاڑیوں میں لاد کر لائی گئیں
اور چوک میں اُن کا ڈھیر لگا دیا گیا
ایک جلا وطن شاعر نے
جو اِس ملک کے سب سے اچھے شاعروں میں شمار ہوتا تھا
جب اِن کتابوں کی فہرست پڑھی تو
غصے سے بھڑک اُٹھا
کیونکہ اِس فہرست میں
اُس کی کتابوں کے نام نہیں تھے
وہ آگ بگولا اپنی میز کی طرف لپکا
اور اُس نے حکومت کو لکھا
"مجھے بھی جلا دو”
اِس نے لکھا
"مجھے بھی جلا دو”
میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرو
جلا دو مجھے بھی ”
کیا میں نے اپنی کتابوں میں،
ہمیشہ سّچ نہیں بولا____؟؟؟؟؟
اور اب میرے ساتھ، کیوں سلوک کیا جارہا ہے
ایک جھوٹے آدمی جیسا
سو مجھے بھی جلا دو
______اِن کتابوں کے ساتھ