محبت کا سر کاری ملازم

سانپ سیڑھی کھیل نے
زہریلے سانپوں سے
رنگوں کی کاشت
کچھ یوں کی
محبت سرکاری ملازم ہو گئی
جووقت پہ
سوتی جاگتی ، کھاتی پیتی تو ہے
لیکن
کنڈلی مارے بیٹھی رہتی ہے
زہریلے ناگ رنگین ہوتے جاتے ہیں
اور
محبت اور بهی خفتہ
محبت کا سرکاری ملازم
زپر باد چوس کر پھینکنے کے لیے
اپنی نوکری کا حکم نامہ
پکڑے اونگھ رہا ہے

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*