1۔ یہ اجلاس میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہے اور ان کے خاندان ، اقربا اور سیاسی رفقاء سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
2۔ حیات بلوچ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔
3۔ یہ اجلاس فنکارہ اور اینکر شاہینہ شاہین بلوچ اور ڈاکٹر ایوب گچکی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔
4۔ پورے ملک اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرین کی املاک کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ نیز بے گھر افراد کی آباد کاری کا بندوبست کیا جائے۔
5۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے۔ اسے سیاسی طور پہ حل کیا جائے۔
6۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مناسب اور بھرپور اقدامات کیے جائیں تاکہ زمینداروں اور کسانوں کا مزید نقصان نہ ہو۔
7۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مناسب اور دیرپا اقدامات اٹھائے جائیں۔
8۔ چونکہ کرونا کا فی الحال کوئی علاج نہیں۔ لہذا سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی ہیلتھ فیکلٹی کے ہدایات پہ عمل کیا جائے اور جب ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہو تو اسے عوام کو مفت مہیا کیا جائے۔
9۔ SOPs پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد بلوچستان کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فی الفور کھولا جائے تاکہ طلبا اور طالبات کا قیمتی وقت مزید ضائع نہ ہو۔
10۔ کرونا وبا کی وجہ سے بلوچستان کے فنکاروں کو نان نفقہ کا مسئلہ درپیش ہے، ان کی مالی مدد کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
11۔ یہ اجلاس حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ہڑتالی پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرائے۔