رہ گئ پینٹنگ ادھوری سی
جو ضروری تھے رنگ مل نہ سکے
نظم اک اور نامکمل ھے
لفظ ناراض ھو کے دور ھوے
کام باقی مجسمے کا تھا
بت تراشی سے جی اچاٹ ھوا
دیکھ یہ دھن نہ بن سکی پوری
نغمگی شورشوں کی نذر ھوئ
خواب تعبیر بونے والے تھے۔
شوق نے جستجو کو جب چھوڑا
کچھ قدم رہ گٹے تھے منزل سے
جب تھکاوٹ نے آن کے گھیرا
[sharethis-inline-buttons]