"میں ہوا کی صورت زندہ رہ سکتی ہوں”

میں تمہارے لیے
نیم کا کڑوا پیڑ ہوں
جس کا پھل تم چاہو بھی تو نہیں چکھ سکتے
بس چھاؤں میں کچھ دیر آرام کر لو
کہ رنگ میرا بھی سبز ہے
کچھ دنوں پہلے مجھ پر ایک جن رہتا تھا
لیکن ایک سفر کے بعد میں نے اسے جن تسلیم کرنے
سے انکار کر دیا تو وہ روٹھ گیا
میں نے اسے نہیں منایا کہ موسموں نے جو سبق
مجھے سکھائے تھے ان میں ایک یہ بھی ہے
میں ہوا کی صورت زندہ رہ سکتی ہوں

0Shares
[sharethis-inline-buttons]

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*