تاریکی میں اپنے ہاتھ مسلتے ہوئے بیٹھی تھی وہ
“تم کیوں آج اتنی اداس ہو؟”
— میں نے اپنے عاشق کو کھو دیا
وہ میرے گہرے غم کے نشے میں ڈوب رہا تھا
میں کیسے بھولوں؟ وہ جھولتا ہوا نکلا
چہرے پر کرب اور ویرانی کا سایا
میں بھاگی ، پاؤں زمین پر ٹکائے بغیر
اُس کے پیچھے بھاگی باہر گیٹ تک
اور ہانپتے ہوئے بولی:”مذاق تھا، یہ سب جو بھی ہوا
اگر تم چلے گئے تو میں مر جاؤں گی”
وہ مسکرایا، پُر سکون اور خوفناک مسکراہٹ
اور مجھ سے کہا:”اندر جاؤ، ہوا تیز ہے”