” اے خدا! اے آسمانوں اور زمینوں کے خدا ۔اے غریبوں اور مظلوموں کی مدد کرنے والے خدا!۔اے حق اور اس کے حامیوں کی حمایت کرنے والے خدا، تو ہماری مدد کرنا ۔ ہم بے کس ہیں، ہم مظلوم ہیں۔ ہماری تمام امیدیں تجھ سے وابستہ ہیں۔ اے خدا ، تو ہم کو سچ کہنے والی زبان اور سچ لکھنے والا قلم عنایت فرما۔ ہمیں نیکی کرنے کی طاقت عنایت کر۔ اے خدا، ہمیں حق سننے والے کان، نیکی دیکھنے والی آنکھیں، دوسروں کی تکلیف پر بے قرار ہونے والا دل عطا فرما۔ اے قادرِ مطلق ، اے رحیم و کریم خدا تو ہمیں ہمارے مقدس مذہب اور پاک وطن کی خدمت کرنے کی توفیق دے“۔
چھیاسی سال قبل 1934 کے اخبار” بلوچستان جدید” کا اقتباس