تمہاری بے ساختہ ہنسی نے
میرے انگ انگ میں زندگی بھردی
پور پور کھل اٹھا
تمہارا زندگی سے بھر پور قہقہہ
دیر تک مجھ سے اٹھکیلیاں کرتا رہا
میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیلتی رہی
اور میں گنگناتی رہی
عرصہ بعد تمہیں اتنا خوش دیکھ کر
خود کو ہلکا محسوس کر رہی ہوں
تم سلامت رہو، یو نہی ہنستی رہو
میرے دل میں جوت جگاتی رہو

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے