دلیلیں غلط تھیں ، بہانے غلط تھے
محبت کے سارے فسانے غلط تھے
غلط تھے شب و روز وحشت کے مارے
حسیں بیخودی کے ، زمانے غلط تھے
غلط سلسلہ تھا تعلق کا سارا
وہ اپنے غلط تھے ، بیگانے غلط تھے
سفر بھی غلط تھا ، غلط ہم سفر تھے
جہاں جا کے ٹھہرے ، ٹھکانے غلط تھے
غلط بن دیا ہے ، لبادہء جیون !
وہ تانے غلط تھے ، وہ بانے غلط تھے