زندگی خوبصورت ہے
رات کے ساتھ
ستارے کے ساتھ
جس کی باتیں
روشنیوں کے ٹکڑے ہیں
خاموشی کے ساتھ
جب تم کہتے ہو خاموشی موت ہے!۔
زندگی خوبصورت ہے موت کے ہمراہ
اس پرندے کی طرح
جس کی آواز کی کپکپاہٹ
دشمنوں کی توپوں کی خبر دیتی تھی
جو نہایت قریب تھیں!۔