جانے کتنی دیوالیاں اور شب براتیں گذرگئیں
بچّوں نے پٹاخے نہیں چھوڑے
وہ اب دھماکوں سے ڈرنے لگے ہیں
دیکھتے دیکھتے ہما ہمی سے
بھرے شہرے کا ویران ہوجانا
ہنستے ہنستے مسافروں کا لاشوں میں بدل جانا
درسگاہوں کا سنسان ہوجانا
کتنے عجیب تجربے ہیں
انہیں اب صرف پھلجھڑیاں چھوڑنے کی اجازت ہے
یا پھر انا را ور آتش بازی
آگ کا کھیل جاری ہے
صرف دھماکے خاموش کر دیئے گئے ہیں

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے