لبنان کی تصویر
تصویروں میں نہیں
لبنان تو بس ایک گیت ہے
جسے تمام زبانوں میں
گنگنایا جاسکتا ہے
مثلا یہی لڑکی
جو اس وقت
درختوں کے درمیان سے گزر رہی ہے
خود مجسم موسیقی ہے
بارش نے
شہر پر شگوفے برسا دیے ہیں
اور لوگ
پودینے کی خوشبو
اور فرانسیسی سینٹ میں ڈھل گئے ہیں
تمہارے لب
لبنان کی باتیں کرتے ہیں
تو کوئی میرے سینے میں
چلم کے کش لگاتا ہے