آنکھ رونے کے لئے ہوتی ہے
زخم ۔۔۔.. دھونے کے لئے ہوتی ہے
خواب پل بھر میں ہی آجاتے ہیں
دیر سونے کے لئے، ہوتی ہے
دل کے کھونے کا تماشا نہ کریں
چیز کھونے کے لئے، ہوتی ہے
بارش ہوتی ہے کبھی وصل کے بعد
خط بھگونے کے لئے ہوتی ہے
جمع کرتے رہو آنسو دن بھر
رات ۔۔۔رونے کے لئے ہوتی ہے