۔22 دسمبر 2018 کو سنگت پوہ زانت فیکلٹی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عطااللہ بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس میں پوہ زانت فیکلٹی کے ارکان عبداللہ شوہاز اور ذاکر قادر نے شرکت کی.
ڈاکٹر عطااللہ بزنجو نے کہا” جب سے سنگت اکیڈمی کے گزشتہ الیکشن ہوئے ہیں اس کے بعد پوہ زانت کے اجلاس باقاعدگی سے ہوتے رہے۔اس دوران ہر مہینے ایک نئے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ بدلتے حالات کے تناظر میں عالمی اور علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ ادبی ، علمی اور سیاسی شخصیات پر پروگرام منعقد کئے گئے ان میں سنگت اکیڈمی کے قلمکاروں کے علاوہ دوسرے دانشوروں نے اپنے مکالے پڑھے. آئندہ سال بھی ہماری کوشش رہے گی کہ عالمی اور علاقائی مسائل پرعلمی نشستوں کا انعقاد کریں.
ذاکر قادر نے تجویز پیش کی کہ سنگت پوہ زانت فیکلٹی کے پلیٹ فارم سے ہر سال بلوچستان کی سطح پر ایک سمینار کا انعقاد کیا جائے. اس کے علاوہ پورے سال کی ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی جائے ۔ نیزباقاعدگی سے پوہزانت فیکلٹی کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔۔۔..

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے