ایک ہی بات ہے !۔
آئے دن خبریں لگوادی جاتی ہیں کہ فلاں صوبائی حکومت تبدیل کی جارہی ہے ۔ یا فلاں حکومت پہ عدم اعتماد ہورہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں افواہیں مشرق سے مغرب تک پھولتی چلی جاتی ہیں اور پھر خاموشی چھا جاتی ہے۔
وفاقی یا صوبائی حکومتوں اور حزبِ اختلاف میں شامل، ساری سیاسی پارٹیاں بالائی طبقات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ ساری پارٹیاں موجودہ سیاسی معاشی نظام میں کوئی بنیادی تبدیلی کرنا نہیں چاہتیں ۔ لہذا اِن حکومتوں میں کسی قسم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی افواہوں سے میڈیا کے پیداکردہ ہیجان میں مبتلا ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ۔ یہ سب پارٹیاں موجودہ استحصالی سیاسی معاشی نظام کو جوں کا توں رکھنے والی پارٹیاں ہیں ۔ ایک جائے گی تو اسی جیسی دوسری پارٹی آئے گی۔مجموعی طو رپر کوئی اثر نہیں پڑتا۔