مشرق 

جب سورج
مغرب میں
ڈوبنے لگتا ہے
ہماری کوشش ہوتی ہے
تھوڑی روشنی کی خاطر
اسے ایسا کرنے سے روک دیا جائے

شام ہونے سے پہلے
ہم سمندر کے کنارے جا کر کھڑے ہوجاتے ہیں
اور سورج کے آنے کا انتظار کرتے ہیں
وہ آہستہ آہستہ آتا ہے
اور ہمیں جُل دے کر
سمندر میں ڈوب جاتا ہے
ہم واپس آتے ہیں
اور اُن لوگوں سے بچتے بچاتے سوجاتے ہیں
جو سورج کو ہمیشہ مشرق سے طلوع کرنے کا
دعویٰ کرتے ہیں
مگر اسے ڈوبنے سے
اُن کے بقول مغرب میں ڈوبنے سے
ایک دن بھی نہیں روک سکے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے