پانیوں میں بکھر گئی ہوگی
جل پری جل سے ڈر گئی ہوگی

دھند کے پار کس کو دکھتا ہے
کون جانے کدھر گئی ہوگی

میں اسے دیکھ تک نہیں سکتا
وہ مرے ساتھ مر گئی ہوگی

رات سے اس کو خوف آتا ہے
شام سے پہلے گھر گئی ہوگی

وہ تو مضبوط تھی۔۔۔ بہت مضبوط
خودکشی کیسے کر گئی ہوگی

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے