تم
پہاڑ کی چوٹی سے
قوس قزح کے بدلتے ہوئے رنگ
دیکھ کر۔۔۔۔
کتنے سرشار ہو جاتے ہو نا؟

ایک معصوم بچے کی خواہشیں
اور تمہاری خواہشات میں
صرف عمر کا فرق ہے

پہاڑ کے نیچے سے
سیلِ رواں تمہارے خیر مقدم کے لئے
خوبصورت چاکلیٹ
اور سبز گلاب کے ساتھ
کافی دیر سے منتظر ہے
جو ایک وقت کے بعد
سمندر برد کر دیا جائے گا

تاخیر، کچھ "باعث تاخیر” گوارا کرتے ہوئے
اب اور انتظار نہیں کیا جا سکتا

تمہیں چاہنے والا دل
شراب کے دو گھونٹ کے ساتھ
اس بڑھتی ہوئی عمر میں
کچھ پل اذیتوں سے سوا چاہتا ہے
اس گرمی میں سردیوں کی ہوائیں
جانے انجانے میں شمال کی طرف سے آ رہی ہیں
تمہارے پاؤں پھسلنے میں ذرا سی دیر باقی ہے

رات بالکل توانا
اپنے مرکز سے صاف دیکھی جا سکتی ہے
میرے ہاتھوں میں سلگتا ہوا سگرٹ
بجھ گیا ہے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے