انسان کی موت کے بعد:۔
اُس کی ، ۔
ساری ذمّے داریاں ختم
نہ زندگانی
نہ سماج
نہ ہنسی خوشی
نہ درد ورنج
اور نہ ہی ، اقدار ومسائلِ حیات
نہ شدید حسّاسیت
نہ انتہائی بے حِسی
نہ انسان دوستی کے جذبات
اور نہ ہی ، انسان دشمنی کے خیالات
نہ گھروالوں کے تقاضے
نہ زندگانی کی ضرورتیں
نہ کوئی اور مجبوریاں
اور نہ ہی ، معاشرے کے سوالات
پس ماندگان واِحباب کے دلوں میں
بس ایک بے نام خاموشی
ایک چُبھنے والی یاد
ایک گہرا دکھ
اور ایک دائمی محرومی