تم بالکونی میں شام کے سائے ڈھلتے ہوئے دیکھ سکتی ہو
گاڑی بان نئے گھوڑے خرید لیا ہے
صرف تمہارے لئے
وہ شاید مجھ سے زیادہ تمہاری محبت میں
میری طرح مشغول ہے
میں تمہیں کسی جنگ میں جیتنا نہیں چاہتا
تمہارے بالوں کو نظر نہیں لگنی چاہیے
تم بالوں میں تیل ڈالے رکھنا
میں تمہارے ہونٹ اس لئے نہیں چومتا
کہ مجھے ایک نئی نظم چاہیے
میرے اندر کا بچہ یوں اچھل کود نہیں کرتا
کہ تمہارے سینے پہ سر رکھ کر سو جائے
الماری میں وہ تمام پوشاکیں موجود ہیں اور انگوٹھیاں
اور وہ خوبصورت سیاہ رنگ کا چوغہ
جنہیں تم سردیوں میں پہن کر
مرے ساتھ پہاڑوں کی سیر کیا کرتی ہو
۔شاہزادی !!!۔
خواب ٹوٹنے سے پہلے
تمہارا میرے بستر پر موجود ہونا لازمی ہے
میں نے تمہارے لئے ایک نظمیہ محل بنوایا ہے
ادھر ایک خوبصورت حمام ہے
جہاں چار کنیزیں تمہاری منتظر ہیں