سوال و جواب تو بہت ہوئے
ہم سوال کرتے رہے
وہ جواب دیتے رہے
سوالوں کا تسلسل ٹوٹا تو
الجھن میں پڑے
اب کیا پوچھیں؟
کیسے ٹوٹی زنجیر جوڑیں
کیسے کڑی سے کڑی ملائیں؟
آخر الجھی ڈور یوں کو سلجھائیں
اب کڑی سے کڑی وہ ملائیں
اب سوال سارے اْدھر سے آئیں
اور جواب سارے اِدھر سے جائیں
یوں تقریب برائے گفتگو ہو
یوں تکلم کا سلسلہ چلے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے