جب حق کے حق میں بولا جانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب وقت ہمارے بس میں آنا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب ہونٹوں پر حرفِ حق لانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب لال گْلال ترانا گانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب دو گام پہ منزل کو پانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب جینا تھایا پھر مرجانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔
جب فرمان الٰہی فرمانا تھا
تب
سب
سر نِوڑھائے
دم سادھے چْپ چاپ کھڑے تھے !۔