میرے ساتھ رات کو ہوٹل پر سگرٹ پینے والے دوستوں کو معلوم ہے
میں ہر آنے والا دن
ایک نئی محبوبہ کے چہرے کے ساتھ گزارتا ہوں
اور دن بھر نئے چہرے کی وحشت
جو کہ ایک سگرٹ کی محتاج ہے
بھول جاتا ہوں

کوئی شاعر اتنا بے مروت نہیں ہوتا
سوائے میرے
کہ تازہ نظم کہنے کے لئے
کسی نئے چہرے کی تلاش میں
اپنا قیمتی دن گھٹیا کام میں صرف کر دے

0Shares

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے