اکثر یوں ہوتا ہے
جب تاریخ میں جھانک کر
سرخ آنکھوں سے دیکھیں
تو ”مونا لیزا” ہنسنے لگ جاتی ہے
"آدم اور حوا’’ دو پتوں میں
پلکیں جھکائے جنت سے باہر آتے ہیں
جیسے رسوائی کا کوئی خوف نہ ہو
جب "ڈیویڈ” سینہ تانے
"کرائیسٹ میری کی گود میں ہو”
تو مٹی زندہ ہو جاتی ہے