میرے دوست !۔
سب سے پہلے تو میں آپ کو ” سنگت ” کی اکیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ "سنگت ” ایک وسیع و بامعنی لفظ ہے، جو بلوچی ، سندھی ، سرائیکی ، پنجابی ، براہوی ، ہندی اور اردو کا مشترکہ لفظ ہے ۔ یہ ایک لفظ ہمیں آپس میں جوڑ کر رکھنی کی اتھاہ شکتی رکھتا ہے ۔ کاش ! یہ سادہ سی بات ہمیں سمجھہ میں آسکے ۔
یوں تو بیس سال کوئی اتنا بڑا عرصہ بھی نہیں ، لیکن ایک ماہنامے کے اتنا کم بھی نہیں ! اس عرصے میں ایک نسل جوان ہوگئی ! اس کو میں اگر یوں کہوں کہ ” سنگت ” اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ، نراس کو آس میں بدلتے ہوئے ، مسلسل طلوع ہوتا رہا ۔ پرانی صدی سے”سنگت” نے نئی صدی میں قدم رکھہ دیا ہے۔ اس عرصے کے تیزی سے بدلتے منظر نامے کے حوالے سے آپ نے مختصر لیکن جامع انداز میں جو باتیں لکھی ہیں ، وہ بڑی فکر انگیز ہیں ۔
” سنگت ”
میں لکھنے اور پڑھنے والوں کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے اور ہر آئے دن اس میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ اور اسی آس کے ساتھہ آپ کو اور آپ کی ساری ” سنگت ” کو ، جس میں ہم سب شامل ہیں ، سلام پیش کرتا ہوں :۔
نْور سے جو خدا نے لکھی ہے
وہ کہانی شروع ہونے کو ہے
آخری سانس لے رہی ہے رات
صبح صادق طلوع ہونے کو ہے !۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
امداد حْسینی
کراچی سندھ